13 July 2017 - 23:29
News ID: 428985
فونت
عراق کے اہل سنت مفتی :
عراق کے اہل سنت مفتی نے ایک پیغام میں بیان کیا ہے کہ شیعہ اور اہل سنت کو چاہیئے کہ فتنہ گروں اور ظالموں کے خلاف متحد ہوں ۔
شیخ مهدی الصمیدعی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دارالافتای عراق کے سربراہ شیخ مهدی الصمیدعی نے اپنے پیغام میں قومی اتحاد کی حفاظت کے لئے حضرت آیت الله سیستانی مرجع تقلید کی کوشش کے سلسلہ میں بیان کیا : آیت الله سیستانی اہل سنت کو خطاب کر کے کہتے ہیں کہ اہل سنت میرے روح و جان ہیں ۔ اہل سنت سن ۲۰۱۱ و ۲۰۱۲ سے شیعوں سے محبت اور ان کو بہت پسند کرنے لگے ہیں ۔

انہوں نے دہشت گرد گروہ تحریک داعش کی طرف سے اسلام کے چہرے کو خراب کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ہماری ذمہ داری ہے کہ داعش کی طرف سے پیش کئے گئے اسلام کے خراب چہرے کو صحیح کرنے کے لئے لازم ہے کہ مسلمانوں کے ذہن سے داعشی فکر کو ختم کیا جائے ۔  

شیخ الصمیدعی نے بغداد میں اہل سنت کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ کانفرنس کا تعلق اہل سنت سے نہیں ہے یہ ایک سیاسی - سنی کانفرنس ہے ۔ اہل سنت سیاست دان اس طرح کے جلسات سے حکومتی پسٹ و مقام حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں ۔ اس طرح کی کانفرنس ایک سیاسی و مذہبی تحریک کی طرف سے ہے جس کے سلسلہ میں ہم بیزاری کا اعلان کرتے ہیں اور اس میں شرکت نہیں کرے نگے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : ہم نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کو ایک خط لکھ کر موصل آپریشن میں رضاکار فوج اور عراقی فوج کی کامیابی اور عراقی عوام کی خوشی کو ختم کرنے کی ہر کوشش کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے میں عراق کے اہل سنت مفتی کے عنوان سے اس طرح کے کانفرنس منعقد ہونے کا مخالف ہوں اور اس ملک میں فتنہ کی آتش شعلہ ور ہونے کے سلسلہ میں متنبہ کرتا ہوں ۔

دارالافتای عراق کے سربراہ نے عراق کی فوج ، عراقی رضاکار فوج اور اسلامی مزاحمت کے فرزندوں کو موصل شہر کی آزادی آپریشن میں کامابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اظہار کیا : ان لوگوں نے ہمت و کئی قربانیوں کے ذریعہ مقدسات ، اپنی سرزمین اور عراقی عوام کا دفاع کیا ہے ۔

انہوں نے کردستان ریجن کے سربراہ کی طرف سے ریفرنڈم کرانے کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عراق اس وقت ایسے حالات میں نہیں ہے کہ یہ کام انجاد دے سکے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۴۴۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬