14 July 2017 - 11:16
News ID: 428995
فونت
غلام حسین دہقانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی اور بین الاقوامی سیکورٹی کے امور کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ علاقے کے بعض ممالک ایک عشرے کے تلخ تجربات کے باوجود تکفیری افکار کی سیاسی و مالی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
غلام حسین دہقانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی اور بین الاقوامی سیکورٹی کے امور کے ڈائریکٹر جنرل غلام حسین دہقانی نے ساحل عاج کے دارالحکومت ابیجان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے چوالیسویں اجلاس میں کہا کہ علاقے اور دنیا میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کا اصلی سرچشمہ تکفیری افکار ہیں۔

غلام حسین دہقانی نے کہا کہ مغربی ممالک کی بعض رپورٹوں میں تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ سعودی عرب تکفیری و انتہاپسندانہ افکار کو فروغ دے رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے گذشتہ پچاس برسوں کے دوران تکفیری گروہوں کو پروان چڑھانے میں براہ راست طور پر ستاسی ارب ڈالر خرچ کئے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے تکفیری افکار اور انتہاپسندی کو پروان چڑھانے کی کوشش کوئی نئی بات نہیں ہے اور اس سلسلے میں متعدد رپورٹیں سامنے آچکی ہیں۔

برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ نے حال ہی میں برطانیہ کے ہنری جیکسن تھینک ٹینک کے حوالے سےرپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب نے انیس سو ساٹھ کے عشرے سے اب تک برطانیہ میں وہابیت اور تکفیریت کے فروغ دینے کے لئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے ہیں اور تشدد و انتہاپسندی پھیلانے والے گروہوں اور اداروں کو سعودی عرب کی جانب سے فنڈ فراہم کئے جانے کی متعدد ثبوت موجود ہیں۔

اس امر کی تصدیق قطر کے اس تازہ بیان سے ہوتی ہے جس میں اس نے سعودی شہزادوں اور القاعدہ و داعش کے سرغنوں کے درمیان رابطے اور ان کی جانب سے ان گروہوں کی مالی مدد کا راز فاش کیا ہے۔ لیکن دہقانی کے بیان میں دوسرا اہم اور قابل غور نکتہ سعودی عرب کی جانب سے تکفیری افکار کی حمایت پر مغربی ممالک خاص طور سے امریکہ کی خاموشی ہے اور ان کی خاموشی کا سبب سعودی عرب کے ساتھ ان کے فوجی معاہدے اور مفادات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس کے باوجود بعض ممالک نے امریکہ کی سرکردگی میں ایران کے خلاف بے بنیاد دعوؤں کو قبول کر لیا ہے اور ان دعؤوں کو ان اداروں میں بار بار دہراتے ہیں جنھیں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بنانے کی غرض سے تشکیل دیا گیاہے۔

ایران کی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی سیکورٹی اور سیاسی امور کے ڈائرکٹرجنرل نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے ایران کے خلاف بے بنیاد دعؤوں کی وجہ تہران کی جانب سےمظلوموں خاص طور سے صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی کاز اور لبنانی استقامت کی حمایت اور اسلامی اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬