14 July 2017 - 21:16
News ID: 429001
فونت
امریکی شہریوں نے ریاست مشیگن کے مقامی عہدیدار کے اسلام مخالف بیانات کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
امریکا کے مسلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعے کے روز ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگ، جیف سیٹنگ نامی عہدیدار کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ کہا جارہا ہے کہ جیف سیٹنگ نے فیس بک پر کئی ایسے پیغامات پوسٹ کیے ہیں جن میں مسلمانوں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فیس بک پوسٹ پر ایک ایک مسلمان کو قتل کرنے کا مطالبہ کرنے والے جیف سیٹنگ نے بڑی بے شرمی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ کسی سے بھی معافی نہیں مانگے گا۔امریکہ کی وفاقی پولیس ایف بی آئی کے مطابق، سن دوہزار پندرہ میں صدر ٹرمپ کے انتخابات میں شرکت کے اعلان کے بعد سے، امریکہ میں نفرت کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات میں سڑسٹھ فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬