16 July 2017 - 09:44
News ID: 429028
فونت
قطر کے بادشاہ نے عراق کے وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے عراق کی حمایت پر تاکید کی ہے۔
 تمیم بن حمد آل ثان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے عراق کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

قطر کے بادشاہ نے موصل کی آزادی پر عراقی وزیر اعظم کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصل کی آزادی عراقی حکومت اورعراقی  قوم کی فداکاری کے بعد حاصل ہوئی ہے۔

قطر کے بادشاہ نے کہا کہ سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کے قطر کے خلاف الزامات  بے بنیاد اورجھوٹ پر مبنی ہیں ۔

واضح رہے کہ قطر کے بادشاہ نے اس سے پہلے بھی موصل کی آزادی پر حیدر العبادی کو مبارکباد پیش کی تھی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬