16 July 2017 - 20:08
News ID: 429039
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران كے ترجمان دفتر خارجہ نے قابض صہیونیوں كی جانب سے فلسطینی نمازیوں كو مسجد الاقصی میں داخلے سے روكنے كی شدید الفاظ میں مذمت كی۔
مسجد الاقصی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران كے ترجمان دفتر خارجہ نے قابض صہیونیوں كی جانب سے فلسطینی نمازیوں كو مسجد الاقصی میں داخلے سے روكنے كی شدید الفاظ میں مذمت كی۔

'بہرام قاسمی' نے كہا ہے كہ ناجائز صہیونی فورسز كا مسجد الاقصی میں نمازیوں پر پابندی كا اقدام قابل مذمت ہے اور انسانی حقوق اور انسانی قوانین كے بنیادی اصولوں كی كھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید كہا كہ ناجا‏‏ئز صہیونی ریاست كے جرائم، فلسطینیوں كے بنیادی حقوق كی جارحیت اور خلاف ورزیوں كے علاوہ ان كے ایسے اقدامات سے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

ایرانی محكمہ خارجہ كے ترجمان نے فلسطینی نمازیوں كو مسجد الاقصی كے دروازے كھلنے پر زور دیتے ہوئے، دنیا اور عالمی برادری سے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں كی جانب سے انسانی حقوق كی خلاف ورزی اور مظالم كا نوٹس لینا كا مطالبہ كیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬