19 July 2017 - 19:30
News ID: 429077
فونت
پاکستان کے مشیرخارجہ نے کہا : سعودی اسلامی فوجی اتحاد کی کوئی فوج ترتیب نہیں دی گئی اور ناہی پاکستان کےسابق آرمی چیف راحیل شریف اس فوج کے سربراہ بنے ہیں۔
سرتاج عزیز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ابھی تک سعودی اسلامی فوجی اتحاد کی کوئی فوج ترتیب نہیں دی گئی اور ناہی  پاکستان کےسابق آرمی چیف راحیل شریف اس فوج کے سربراہ بنے ہیں۔

پاکستانی سینیٹ میں سعودی عرب کی سربراہی میں نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد پر مشیرخارجہ نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ اسلامی اتحادی فوج کا قیام تاحال عمل میں نہیں آیا، سعودیہ میں انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ ہورہی ہے ، سابق آرمی چیف راحیل شریف بھی تاحال سعودی اتحادی فوج کے سربراہ نہیں بنے، ٹی او آرز پر مشاورت کرنے والے وزرا دفاع کا اجلاس نہیں ہوا اسی لئے عسکری اتحاد کے ٹی او آرز طے نہیں ہوئے۔

مشیرخارجہ کے بیان پر چئیرمین سینیٹ رضاربانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سعودی اتحاد کے ٹی او آرز تک نہیں بنے اور فوج تیار ہوگئی آپ نے تو اس فوجی اتحاد کا سربراہ بھی مقرر کر دیا ہے، آپ کے سابق آرمی چیف سعودی اتحاد کی سربراہی کے لیے بھی چلے گئے، وہ  وہاں کیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا : ریٹائرڈ فوجی کرنل اور بریگیڈیئر رینک کے افسران وہاں جا رہے ہیں، امریکی سینیٹرز پاکستان آتے ہیں اور صرف اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں کرکے چلے جاتے ہیں انہوں نے کبھی منتخب نمائندوں سےملاقات نہیں کی۔

رضاربانی نے مشیر خارجہ سے استفسار کیا کہ اگر ٹی او آرز پاکستان کی مرضی کے مطابق نہ بنے تو حکومت کیا کرے گی، اگر اتحادی فوج کا قیام عمل میں آگیا اور اس نے مشرق وسطیٰ کے کسی ملک کے خلاف کارروائی کی تو آپ کیا کریں گے، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اس کا اثر نہیں پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت نے بھاری رشوت لے کر پاکستان کے سابق آرمی سربراہ راحیل شریف کو بغیر سوچے سمجھے سعودی عرب کے ہاتھوں فروخت کردیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬