21 July 2017 - 13:18
News ID: 429105
فونت
قاسم شمسی :
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ تربیتی ورکشاپس کے انچارج نے کہا : تعلیم دشمن عناصر پاکستان میں علم کی روشنی اور دانشور طبقہ کو قتل کرنے کے درپے ہیں جس میں وہ ناکام و نامراد ہونگے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ تربیتی ورکشاپس کے انچارج قاسم شمسی نے لاہور مرکزی دفتر میں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک پنجاب میں 115 سے زائد مقامات پر ورکشاپس منعقد ہو چکی ہیں۔ ورکشاپس میں 4700 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔

قاسم شمسی نے بتایا کہ ورکشاپس میں ترغیب تعلیم اور کیرئیر گائیڈنس کے حوالے سے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا جس کیلئے یونیورسٹیز کے طلبہ اور ماہرین تعلیم نے پریزنٹیشن سے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

قاسم شمسی نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ ڈی جی خان میں 18، فیصل آباد 26، پشاور میں 18، ملتان میں 25، سرگودھا میں 16 اور ڈی آئی خان میں 8 مقامات پر ورکشاپس منعقد ہوئیں۔ گوجرانوالہ، لاہور اور راولپنڈی میں ورکشاپ کا انعقاد کل سے ہوگا، جس میں طلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔

قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ تعلیم و تربیت آئی ایس او کی اولین ترجیح ہے، یہ ورکشاپس اسی سلسلہ کی کڑی ہیں، آئی ایس او پاکستان طلبا کی ہمہ جہت تربیت کیلئے مسلسل سر گرمِ عمل ہے، تنظیم ایک طرف طلبا و نوجوانوں میں حقیقی اسلام کی اشاعت و اسلامی جدوجہد کے جذبہ کو پروان چڑھانے کا کام انجام دیتی ہے تو دوسری طرف نئی نسل میں اسلامی طرزِ فکر، اسلامی کردار اور اسلامی سوچ و فکر کو فروغ دینے کو بھی اہم سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم دشمن عناصر پاکستان میں علم کی روشنی اور دانشور طبقہ کو قتل کرنے کے درپے ہیں جس میں وہ ناکام و نامراد ہونگے۔

انہوں نے کوئٹہ میں محب وطن پاکستانیوں کے قتل پر گہرے افسوس و رنج کا بھی اظہار کیا، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی گئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬