23 July 2017 - 13:47
News ID: 429134
فونت
مجلس علماء ہند کے سربراہ نے ریاست بہار میں علماء اور نمازیوں پر پولیس کے جارحانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
سید محمد کاظم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس علماء ہند کے سربراہ و لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام مولانا سید کلب جواد نے لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس میں ریاست بہار کے ضلع مظفرپور میں وقف مافیا کے خلاف مظاہرہ کرنے والے علماء اور نمازیوں پر پولیس کے تشدد اور وحشیانہ لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے گرفتار مظاہرین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مولاناسید کلب جواد نقوی نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو فون کر کے نمازیوں پر ہونے والے لاٹھی چارج، ان کی گرفتاری اور وقف مافیا اور ضلع انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مجلس علماء ہند کے سربراہ مولانا کلب جواد نقوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر داخلہ نے علماء اور نمازیوں کو فوری طور پر رہا کئے جانے اور وقف مافیا کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے بتایا کہ وقف جائدادوں پر وقف مافیا کے غیرقانونی قبضے کی مخالفت کرنے والے علماء اور نمازیوں پر ضلع انتظامیہ کا تشدد قابل مذمت ہے۔

مجلس علماء ہند کے سربراہ نے حکومت بہار سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ وقف کے تحفظ کو یقینی بنائے اور وقف مافیا کے خلاف کارروائی کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے مولانا شبیب کاظم اور نمازیوں پر جان لیوا لاٹھی چارج اور بربریت کی تحقیقات کرائے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی ریاست بہار کی پولیس نے اس صوبے کے ضلع مظفرپور میں اکیس جولائی کو نماز جمعہ کے بعد وقف مافیاؤں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے وحشیانہ حملے اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں حجت الاسلام مولانا شبیب کاظم سمیت کئی علماء اور مظاہرین شدید زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے بچوں اور خواتین کو بھی اپنے تشدد کا نشانہ بنایا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬