23 July 2017 - 23:05
News ID: 429145
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو تقویت دینے والے استحصالی و سامراجی قوتوں کے پیروکار ہیں ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے حضرت پیر غلام جیلانی شاہ جیلانی کے چہلم کی تقریب کے بعد کارکنان و ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلسنت کے ووٹ کی تقسیم کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی، فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو تقویت دینے والے استحصالی و سامراجی قوتوں کے پیروکار ہیں، پاناما کیس کا فیصلہ جو بھی آئیگا قبول کرینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ این آر او اور کرپشن زدہ سیاستدانوں اور بیرونی مداخلت نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، بیرونی قرضے لینے والوں نے ملک و قوم کو مقروض اور سود کے بھنور میں دھکیل دیا ہے، سودی نظام دین اسلام میں ناپسندیدہ اور اللہ کے قہر کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ ملکی دولت لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریگا، سیاست میں کرپشن کو متعارف کرانے والے قانون سے بچ نہیں سکیں گے، پاناما کیس کا فیصلہ جو بھی آئیگا قبول کرینگے، عدالتوں سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو تقویت دینے والے استحصالی و سامراجی قوتوں کے پیروکار ہیں، اہلسنت کی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے اور اتحاد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے متحد ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬