رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد علی الحوثی نے سعودی دعوے کوکذب محض قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو داغے جانے والے میزائل سے صرف طائف میں واقع سعودی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میزائل کے مکے کی جانب داغے جانے کے سعودی دعوے سے صاف ظاہر ہے کہ یمنی فوج کا میزائل اپنے ٹھیک نشانے یعنی، طائف کے سعودی فوجی اڈے پر لگا ہے۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب کی تیل کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ کام پر نہ جائیں کیونکہ یمنی فوج کسی بھی وقت سعودی آئل ریفائنریوں کو میزائل کا نشانہ بنا سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج نے اپنے ملک کے خلاف ڈھائی سال سے زیادہ عرصے سے جاری سعودی جارحیت کے جواب میں مغربی سعودی عرب میں واقع ملک فہد ایئر بیس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے جارح طیاروں نے جمعے کے روز ایک بار پھر جبل عطان سمیت یمن کے دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰