28 July 2017 - 23:43
News ID: 429222
فونت
ایرانی عوام نے نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کی سڑکوں اور شاہراہوں پر مظاہرے کرکے مقبوضہ فلسطین اور میانمار کے مسلمانوں پر ڈھاے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران سمیت ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ فلسطین اور میانمار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم  کے خلاف نعرے اور عالمی سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں مسلم امہ کے اتحاد کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہروں کے اختتام پر جاری ہونے والی قرار دادوں میں بھی مقبوضہ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم، مسجدالاقصی میں نمازیوں کے وحشیانہ قتل اور اسی طرح انتہا پسندوں کے ہاتھوں میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

ان قرار دادوں میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ اور تحریک مزاحمت سے سخت خوفزدہ ہے ۔ قرارداد میں خبردار کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت پہلے مسجد الاقصی اور پھر پورے فلسطین پر مکمل تسلط جمانے کی کوشش کررہی ہے اور اپنے ناپاک منصوبوں کی تکیمل کے لیے بھی جرم کے ارتکاب سے گریزاں نہیں ہے۔

ایک قرار داد میں سامراجی طاقتوں اور اسرائیلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ حتمی کامیابی اور اسرائیل کی نابودی تک جاری رہے گی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬