رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امام خمینی نیشنل اسپیس مرکز کے افتتاح اور سیارہ خلاء میں لے جانے والی سیمرغ نامی شٹل کے کامیاب تجربے کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک پیغام میں کہا کہ مختلف سائنسی شعبوں میں صلاحیت میں اضافہ ہونے سے ایران کی عزت اور طاقت مزید مستحکم ہوگی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آج سائنس اور خلائی ٹیکنالوجی ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتی ہیں اور مختلف سائنسی لحاظ سے جتنا ہماری طاقت اور قابلیت میں اضافہ ہواتنی ہی وطن کی عزت اور طاقت مستحکم ہوگی۔
واضح رہے کہ امام خمینی (رح) نیشنل اسپیس سینٹر ایران کا پہلا اسپیس سینٹر ہے جہاں سے سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے تمام مراحل انجام دیئے جائیں گے اور خلا میں سیٹلائٹ کو کنٹرول کیا جائے گا۔
یہ اسپیس سینٹرعالمی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے اور ایل ای او مدار میں ایران کی تمام ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔ سیمرغ اسپیس لانچنگ وہیکل ڈھائی سو کلو گرام وزن کے سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پانچ سو کلیو میٹر کی بلندی پر لے جاسکتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰