28 July 2017 - 23:34
News ID: 429218
فونت
بحرین کے عوام نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر کے سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔
 بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے مظاہرے کر کے سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اورآل خلیفہ کی پالیسیوں کی مخالفت اور بحرین کی انقلابی تحریک جاری رکھنے پر تاکید کی۔

مظاہروں کے شرکانے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور ان قیدیوں کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے جو تحریک انقلاب کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت یا سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے آل خلیفہ کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے اپنے نعروں کے ذریعے پرامن مظاہرین کی سرکوبی اور آل خلیفہ کے دشمنانہ اقدامات کی مذمت کی۔

اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے فوجیوں نے المعامیر قصبے میں مظاہرین پر یلغار کرکے پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی اور آنسو گیس کا نشانہ بنایا۔ بحرین الیوم نیوزایجنسی نے بھی محمد ابراہیم الیوم اور احمد منصور نصیف کی گرفتاری کو ایک ہفتہ گذرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان نوجوانوں کو قیدتنہائی میں رکھا گیا ہے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبریں ملی ہیں۔

بحرین پر مسلط آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر خاندانی حکومت کے فوجیوں نے گذشتہ سنیچر کو شہر بنی جمرہ میں ان کے گھروں پر حملہ کر کے انھیں اغوا کر لیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

منبع: فارس نیوز

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬