ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اسپیشل فورس کے ہوا بازوں نے چین میں جاری بین الاقوامی آرمی گیمز کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہوا بازوں نے چین میں جاری بین الاقوامی آرمی گیمز دوہزارسترہ کے پہلے مرحلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تینتیسویں امام مہدی ائیربورن یونٹ جس نے اس سے قبل ایرانی فضائی ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقامی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم ہانگ کے شمال مغرب میں واقع بندرگاہ گوانگ ژو میں بین الاقوامی آرمی گیمز 2017 کے پہلے مرحلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ آرمی گیمز دوہزار سترہ کل اٹھائیس مقابلوں پر مشتمل سیریز ہے جو بارہ اگست تک مختلف ممالک میں جاری رہے گی۔ ان ممالک میں روس، آذربایجان، بیلاروس، قازقستان، اور چین شامل ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے