‫‫کیٹیگری‬ :
28 July 2017 - 23:45
News ID: 429223
فونت
خطیب جمعہ تہران:
تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے ایران مخالف پابندیوں کو امریکہ کے ناقابل اعتماد ہونے کا ثبوت قرار دیا ہے۔
آیت اللہ کاظم صدیقی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام کاظم صدیقی نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں پاس ہونے والا ایران مخالف بل، جامع ایٹمی معاہدے کی روح اور اس کے متن کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ امریکہ پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

حجت الاسلام کاظم صدیقی کا کہنا تھا کہ تمام ایرانی عہدیدار اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ اسلام اور اسلامی انقلاب ایران کا دشمن ہے اور اسے ختم کرنا چاہتا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ملکی وسائل اور توانائیوں کو بروئے کار لاکر امریکی پابندیوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام نے آٹھ سالہ جنگ کے دوران بھی دراصل مغرب اور مشرق کے خلاف جنگ کی اور خدا پر توکل اور انقلابی جذبے کے سہارے ، عالمی سامراجی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے لبنان اور شام کے سرحدی علاقے عرسال میں دہشت گردوں کے خلاف حزب اللہ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی، سن دوہزار چھے کی تینتیس روزہ جنگ میں اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی فتح کی مانند، ایک اہم اسٹریٹیجک کامیابی ہے۔

حجت الاسلام کاظم صدیقی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خطے میں تحریک مزاحمت پوری قوت کے ساتھ جاری ہے جبکہ امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل سمیت دہشت گردوں کے حامی کمزور ہورہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬