ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے شوپیاں میں ہندوستانی فوج پر حملہ ہوا ہے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے شوپیاں میں ہندوستانی فوج پر حملہ ہوا ہے، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ہندوستانی فوج کا میجر اور ایک سپاہی ہلاک جبکہ ایک فوجی زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق علیحدگی پسندوں کے چھپنے کی اطلاع پرشوپیاں پر سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔
حملے کے بعد زخمیوں کو سری نگر کے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر میجر اور سپاہی ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق شوپیاں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے