رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزير خارجہ ابراہیم جعفری نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ عراق کے بنیادی آئین میں کردوں کے مطلوب شرائط اور حقوق موجود ہیں۔ ایران کا انقلاب دنیا کے6 اہم انقلابات میں شامل ہے ایران و عراق کے تعلقات تاریخی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔
ابراہیم جعفری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی رفت و آمد سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور اس قسم کی رفت و آمد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
ابراہیم جعفری نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب دنیا کے 6 اہم انقلابات میں شامل ہے جسے ابتدا ہی میں نابود کرنے کی بڑے پیمانے پر کوشش کی گئي لیکن ایرانی عوام اور حکومت نے انقلاب اسلامی کے دشمنوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا۔
ابراہیم جعفری نے کردستان میں ریفرنڈم کے بارے میں مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کردستان میں ریفرنڈم بہت بڑی غلطی ہوگی جو افراد کردستان میں ریفرنڈم کی تلاش کررہے ہیں وہ سخت اشتباہ میں ہیں کیونکہ کردستان میں ریفرنڈم سے عراق کی مشکلات میں مزيد اضافہ ہوجائےگا۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت عراق کے ساتھ کرد بہترین شرائط میں ہیں کردوں کے حقوق اور شرائط عراق کے بنیادی آئین میں موجود ہیں لہذا ریفرنڈم کی ضرورت نہیں کیونکہ اس سے صرف مشکلات میں اضافہ ہی ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/