کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں اور علحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین کشمیری جوان جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سنیچر کی صبح بارہ مولا کے آمرگڑھ علاقے میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں اور علحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین کشمیری جوان جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
گذشتہ تین دنوں سے جاری جھڑپوں میں اب تک کم سے کم آٹھ کشمیری عسکریت پسند اور نوجوان ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں مارے جا چکے ہیں۔
کشمیری عوام نے جمعے کو نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کر کے کشمیر کے سلسلے میں نریندرمودی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی۔
ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں آٹھ جولائی دوہزار سولہ میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور اب تک تقریبا دوسوتیس کشمیریوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے