06 August 2017 - 15:33
News ID: 429357
فونت
حجت الاسلام سید ہاشم موسوی :
کوئٹہ کے امام جمعہ نے امریکہ کو شیعیان پاکستان کے سابق قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے قتل کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔
حجت الاسلام سید ہاشم موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی انتیسویں برسی کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا مخالف تھا اور اس نے پاکستان کے اس وقت کے صدر جنرل ضیا الحق سے حجت الاسلام عارف حسین الحسینی کو راستے سے ہٹانے کو کہا تھا۔

حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے کہا کہ ضیا الحق خود بھی حجت الاسلام عارف حسین الحسینی کی سرگرمیوں کو اپنے لیے خطرہ تصور کرتا تھا کیونکہ آپ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارہ قائم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ شیعیان پاکستان کے سابق قائد حجت الاسلام سید عارف حسین الحسینی کو پانچ اگست انیس اٹھاسی کو ایک سازش کے تحت مسلح افراد نے ان کے ہی قائم کردہ مدرسے میں نماز صبح کی ادائیگی کے وقت شہید کردیا تھا۔

حجت الاسلام عارف حسین الحسینی، اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے شاگردوں میں سے تھے اور انہوں نے پاکستان میں اسلامی نظریات کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا۔

شہید عارف حسین الحسینی آخری دم تک پاکستان میں بدعنوانیوں اور ظلم کے خلاف جدو جہد کرتے رہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬