شام کے جنوبی علاقے میں روسی افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جنوبی شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی تو پھر روس کو معلوم ہے کہ اس کے تدارک کے لئے کیا کرنا چاہئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل نمبر دو نے جنوبی شام میں روسی فوج کے ڈپٹی کمانڈر الیکسی کوزین کے حوالے سے خبردی ہے کہ روسی فوج نے کہا ہے کہ تل ابیب کو شام میں کسی حملے کا آغاز نہیں کرنا چاہئے بلکہ اسے اس جنگ بندی کی پابندی کرنی چاہیے۔
روسی کمانڈر نے کہا ہےکہ روس نے فائربندی کے اس سمجھوتے کے بارے میں اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے جنوبی شام میں حملے کے لئے خود سرانہ فیصلہ کیا تو روس اس سمجھوتے کے نفاذ کے ضامن کی حیثیت سے اسرائیل سے خود نمٹے گا۔
جنوبی شام میں جنگ بندی کے سلسلے میں اسرائیل نے اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے اور اس نے اس سمجھوتے کے نفاذ پر روس کے نگراں کردار پر اعتراض بھی کیا ہے کیونکہ اسرائیل کسی بھی قیمت پر شام میں امن دیکھنا نہیں چاہتا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے