07 August 2017 - 16:51
News ID: 429366
فونت
جنوبی افریقا میں ؛
جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت افریقن نشنل کانگریس نے اسرائیلی وفد کا خیر مقدم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
جنوبی افریقا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حمکران جماعت افریقن نیشنل کانگریس کی ترجمان نوسیبا مہلولی نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل مظالم کے پیش نظر ان کی جماعت اسرائیلی وفد کا خیر مقدم نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ افریقن نیشنل کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ بھی اسرائیلی وفد کے دورہ جنوبی افریقہ کے موقع پر ہونے والے کسی بھی پروگرام میں شریک نہیں ہوں گے۔جنوبی افریقہ کے آنجہائی حریت پسند رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے، منڈیلا منڈیلا نے بھی پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو فلسطینی کاز کی اصولی حمایت کا آئینہ دار قرار دیا ہے۔

منڈیلا منڈیلا نے اسرائیل سفیر کو بے دخل کرنے، تل ابیت سے اپنا سفیر واپس بلانے اور اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات توڑنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دنیا کے تمام ملکوں کو اپنے انسانی فریضے پر عمل کرتے ہوئے وحشی اور ناجائز حکومتوں کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬