08 August 2017 - 13:07
News ID: 429378
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے اعلان کیا :
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے ایک بیانیہ میں اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ سے منسلک ۲۷ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
 ایرانی انٹیلیجنس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے ایک بیانیہ میں اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ سے منسلک 27 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے بیانیہ کا متن مندرجہ ذیل ہے :

حضرت ولیعصر(عج) کی عنایت کے زیر سایہ اور عشرہ مبارک کرامت کے ایام و  ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے دوران امام زمان (عج) کے گمنام سپاہی نے کامیابی حاصل کی ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ سے منسلک دہشت گرد جو ایران کے مذہبی شہروں اور ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقیرب میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

ملک کے حساس اداروں نے حالیہ دنوں میں بعض مرکزی صوبوں اور مذہبی شہروں میں دہشتگردوں کا سراغ لگاتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ہونے سے پہلے ان عناصر کو مختلف آپریشنز کے دوران پکڑ لیا.  بحمد للہ ایرانی وزارت اینٹلی جنس نے اس آپریشنز میں ایک علاقائی ملک کے حساس ادارے کے ساتھ معلومات کے تبادلے بھی کئے ہیں ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جنگی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

دہشتگردوں کا منصوبہ تھا کہ وہ گھریلو اشیا کی صورت میں جنگی آلات اور اسلحہ ملک میں داخل لائیں تاہم ان آپریشنز کے ذریعے دہشتگردوں کے 10 سہولت کاروں کو سرحدپار اور 17 لوگوں کو ملک کے اندر پکڑلیا گیا۔

قابل ذکر ہے گرفتار ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ملک میں کاروائیوں کا آغاز کرنا تھا اور اس میں سے باقی عناصر ان کی سہولت کاری کا کردار ادا کرنا تھا ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۱۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬