08 August 2017 - 13:10
News ID: 429379
فونت
مصری عدالت نے تھانے پر حملے کے الزام میں اخوان المسلمین کے ۱۲کارکنوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، جبکہ ۱۵۷ افراد کو عمرقید کی سزاسنادی۔
اخوان المسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصری عدالت نے 11 جولائی کو اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے 12کارکنوں کو سزائے موت دینے سے متعلق مفتی اعظم سے مشورہ مانگا تھا۔ سزا پانے والے افراد پر قاہرہ کے علاقے المنیا میں ہنگامہ آرائی سمیت پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر تھانیدار سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

اس مقدمہ میں 390 ملزمان نامزد تھے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 12کارکنوں کو سزائے موت، 157 کو عمرقید کی سزاسنادی، جبکہ 227 ملزمان کو عدم ثبوت کی بناپر بری کردیا، اس سے قبل مقامی عدالت نے 2014 میں اسی مقدمہ میں ملوث 37ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔

واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ میں اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے محمد مرسی کو عہدہ صدارت سے برطرف کر دیئے جانے کے بعد مصری حکومت نے اخوان المسلمین پر پابندی عائد کر دی تھی اور اس کے  بہت سے اعلی رہنماؤں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬