مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ قطر کو ۴ عرب ممالک کی تشویش برطرف کرنی چاہیے اور دہشت گردوں کی حمایت ترک کردینی چاہیے۔
کا قطر پر مزید دباو
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ قطر کو 4 عرب ممالک کی تشویش برطرف کرنی چاہیے اور دہشت گردوں کی حمایت ترک کردینی چاہیے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ قطر کو 4 عرب ممالک کی تشویش برطرف کرنی چاہیے اور دہشت گردوں کی حمایت ترک کردینی چاہیے۔
السیسی نے قطر پر زوردیا ہے کہ وہ 4 عرب ممالک کے 13 مطالبات کو تسلیم کرے۔
مصری صدر نے کویت کے وزیر خارجہ صالح الخالد الحمد الصباح اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں کہا کہ قطر کو مصر ، سعودی عرب ، بحرین اور امارات کی تشویش فوری طور پر دور کرنی چاہیے۔
ذرائع کے مطابق قطر نے 4 عرب ممالک کے مطالبات کو بین الاقوامی قوانین اور قطر کی حاکمیت کے خلاف قراردیکر مسترد کردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے