یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوابی حملوں میں صوبہ مارب میں کئی سعودی اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
![یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس](/Original/1395/06/12/IMG20084622.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جیزان علاقے میں الغاویہ، بیت العظم، الحمراء اور موضع مثعن پر گولے داغے اور انھیں بھاری نقصان پہنچایا۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے جیزان میں ابوالمض نامی سعودی فوجی چھاؤنی پرگولے اور میزائل فائر کئے۔
درایں اثنا ایک یمنی فوجی ذریعے نے بتایا کہ فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ تعز کے تبہ السیمن میں سعودی جارحین کے اڈوں پر حملہ کر کے کئی جارحین کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔
سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے دوہزارپندرہ سے یمن کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
ان حملوں میں اب تک بارہ ہزار سے زیادہ یمنی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے