10 August 2017 - 22:38
News ID: 429419
فونت
سابق امریکی وزیر خارجہ :
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کیسنجر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنےکے لئے تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کا وجود اور اس کا تحفظ ضروری ہے۔
ہنری کیسنجر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کیسنجر نے کہا ہے کہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنےکے لئے تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کا وجود اور اس کا تحفظ ضروری ہے۔

اینڈیپینڈٹ نے اپنے رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کیسنجر نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ایران کے بڑہتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا وجود اور اس کا تحفظ ضروری ہے۔

کیسنجر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ایک مقالہ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو ختم نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے تحفظ فراہم کرنا چاہیے کیونکہ داعش کا وجود خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثّر و رسوخ کو روکنے کے لئے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادیوں نے داعش سے جن علاقوں کو آزاد کیا ہے ان پر وہ اسرائیل کے خلاف ایک اسلامی حکومت قائم کریں گے جبکہ داعش کے اقدامات سے اسرائيل کو بڑی حد تک تحفظ فراہم ہوا ہے اور داعش کے اقدامات اسرائیل کے حق میں ہیں۔

کیسنجر نے کہا کہ ایران کی حکومت اور سنی حکومتیں مل کر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ داعش کا وجود اسرائیل کے تحفظ کے لئے بہت ضروری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬