‫‫کیٹیگری‬ :
12 August 2017 - 13:54
News ID: 429443
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر تنہائی سے بچنے کیلئے ایران کو قصور وار ٹھرا رہے ہیں ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو ختم کرنا ہمیشہ امریکی صدر کا مقصد رہا ہے اور وہ تنہائی سے بچنے کے لئے ایران کو قصور وار ٹھرانا چاہتے ہیں.

محمد جواد ظریف نےاپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی روح کے مطابق عمل درآمد کے حوالے سے امریکی رویہ بدنیتی پر مبنی ہے.

واضح رہے کہ ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ دنوں ایرانی قوم اور حکومت کی جانب سے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ ایرانی عوام امریکی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے مگر اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا.

صدر روحانی نے ہفتہ کے روز پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد پابندیوں کے خاتمے سے اقتصادی شعبوں میں مثبت پیشرفت ہوئی مگر مجموعی طور پر امریکی بد عہدیوں کی وجہ بالخصوص پابندیوں اور دھمکیوں جیسے ناکارہ طریقوں کے استعمال سے جوہری معاہدے کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹ آرہی ہے جس سے امریکی اتحادی ممالک کو بھی یہ بات پتہ چل گئی ہے کہ امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬