12 August 2017 - 13:50
News ID: 429441
فونت
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کی ترجمان روینا شمداسانی نے غزہ کا محاصرہ ختم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ پٹی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روینا شمداسانی نے غزہ پٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت غاصب قوت کے طور پر غزہ کے مکینوں کے حقوق کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے  ۔

انسانی حقوق کمشنر کی ترجمان نے غزہ پٹی میں بجلی کی فراہمی میں تعطل، بنیادی سہولتوں اور طبی خدمات کے فقدان اور پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بار بار کے تعطل نے غزہ کے مکینوں خاص طور سے کمزور طبقات کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

صیہونی حکومت نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے میں ایندھن، غذائی اشیا، اور تعمیراتی سازو سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬