‫‫کیٹیگری‬ :
12 August 2017 - 13:59
News ID: 429445
فونت
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی:
اسلامی بیداری اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شہید محسن کی مظلومانہ اور دردناک شہادت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں امن و سلامتی شہید محسن حججی جیسے بہادر اور مدافع حرم شہداء کی مرہون منت ہے۔
علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی بیداری اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شہید محسن کی مظلومانہ اور دردناک شہادت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں امن و سلامتی شہید محسن حججی جیسے بہادر اور مدافع حرم شہداء کی مرہون منت ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ شہید محسن حججی ایرانی سرزمین کے شجاع ، بہادر اور دلیر نمائندے ہیں جنھوں نے کربلا کی شیر دل خاتون اور پیغمبر اسلام (ص)  کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیھا  کے حرم کو اس دور کے یزیدیوں سے بچانے کے لئے دنیا سے مادی تعلقات ختم کرکے حرم کے دفاع کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو ادا کیا انھوں نے اپنے  قانونی ، شرعی ، دینی اور مذہبی فرائض پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف نمایاں کارنامے انجام دیئے اور آخر کار دہشت گردوں کے ہاتھوں قید ہوگئے اور وہابی ، تکفیری اور یزیدی دہشت گردوں نے ان کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا جیسا دہشت گردوں کے باپ یزيد ملعون نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نےہمیشہ  ظالموں کو للکارا ہے ظالموں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے بلکہ سرکٹائے ہیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ وہابی دہشت گردوں نے شہید محسن حججی کا بہیمانہ طور پر سرکاٹ کر عملی طور پر ثابت کردیا کہ وہابی دہشت گرد اس دور کے یزیدی ہیں جو سعودی عرب کے ہمراہ امریکی سامراجی  طاقت کے آلہ کار ہیں اور جو امریکی اشاروں پر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور جو مسئلہ فلسطین کے حل  میں سب سے بڑي رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ اس دور کے وہابی دہشت گرد یزیدیوں سے حرمین شریفین کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں اور ہم حرمین شریفین کے تحفظ کے سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمارے پاس شہید حججی جیسے فداکارجوان  اور میجر جنرل قاسم سلیمانی جیسے دلیر اور شجاع کمانڈر موجود ہیں جو اپنے ملک کے علاوہ خطے میں بھی امن و استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬