12 August 2017 - 14:28
News ID: 429451
فونت
حجت الاسلام حسن رضا قمی:
ایس یو سی پنجاب کے سیکریٹری مالیات کا کہنا تھا کہ قائد شہید آج بھی ہمارے درمیان موجود ہیں، اور ان کے جانشین حجت الاسلام و المسلمین ساجد علی نقوی شہید قائد کے متعین کردہ راستے پر قوم کی قیادت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، در حقیقت وہی شھید عارف الحسینی کے خوابوں کی زندہ تعبیر ہیں، شہید قائدکے شیدائی، ان کے مقدس خون سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ وہ اسلام کی سربلندی اور ملی وقار کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
شیعہ علماء کونسل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سیکریٹری مالیات حجت الاسلام حسن رضا قمی نے لاہور میں شہید عارف حسین الحسینی کی 29 ویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک جعفریہ کے شہید قائد عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے مشن کو حجت الاسلام و المسلمین ساجد علی نقوی نے جاری رکھا ہوا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں عادلانہ نظام کا نفاذ اور سیاست الٰہیہ کا قیام ہے، شہید کی وراثت تنظیم نے مشکل حالات میں بھی حقوق تشیع کا دفاع کیا اور اتحاد امت کو فروغ دے کر استعماری ایجنڈے کو ناکام بنایا۔

اس پروگرام کا آغاز قاری شبیر ترابی کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا ، جبکہ قائد شھید کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ سید شبیر نقوی، فدا حسین، صغیر عباس ورک، اعجاز حسین شمشی، رضا حسین بھٹی، اسلم شیرازی، فخر بٹر، ذاکر الطاف حسین گوہر، شاہد حسین رتن، اور ماجد حسین اثر نے شہید قائد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ضلعی صدر ملک شوکت علی اعوان نے علامہ سید ساجد علی نقوی کا خصوصی پیغام پڑھا۔ مولانا حسن رضا قمی نے کہا کہ قائد شہید آج بھی ہمارے درمیان موجود ہیں، اور ان کے جانشین حجت الاسلام و المسلمین ساجد علی نقوی شہید قائد کے متعین کردہ راستے پر قوم کی قیادت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، در حقیقت وہی شھید عارف الحسینی کے خوابوں کی زندہ تعبیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائدکے شیدائی، ان کے مقدس خون سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ وہ اسلام کی سربلندی اور ملی وقار کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ملک شوکت علی اعوان نے کہا کہ شھید عارف الحسینی حقیقی معنوں میں عارف اور باتقوی انسان تھے جوکہ یہی عمل ان کی مقبولیت کا سبب تھا، شہید کی جدوجہد کا محور اتحاد بین المسلمین اور ولایت فقیہہ کا فروغ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ کو جو بھی مشکلات درپیش ہوئیں تو قائد شہید نے ہمیشہ اپنے معتمد ساتھی حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی سے مشاورت کی۔

سیکرٹری جنرل سید جعفر علی شاہ نے کہا کہ قائد شہید کی شہادت کے 29 سال بعد بھی ان کا ذکر ہو رہا ہے تو یہ ان کے اخلاص اور بے لوث خدمت اور ملی بیداری کا اظہار ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬