‫‫کیٹیگری‬ :
12 August 2017 - 14:14
News ID: 429448
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
جیکب آباد پریس کلب کے سامنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان وہ پاکستان ہے جو امریکہ اور آل سعود کی مداخلت سے پاک ہو، جہاں قوم کی قسمت کے فیصلے عوام کے منتخب صالح بندوں کے ذریعہ منتخب ایوانوں میں کئے جائیں۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام ستر سالہ جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم سندھ کے جنرل  سیکریٹری حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی، ضلعی رہنما آغا سیف علی ڈومکی، مولانا حسن رضا غدیری، نثار احمد ابڑو، سید غلام شبیر نقوی نے کی۔

جیکب آباد پریس کلب کے سامنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جت الاسلام مقصود ڈومکی نے کہا کہ برطانوی غلامی سے آزادی کا جشن قوم کو مبارک ہو مگر حقیقی آزادی تب ہوگی جب وطن عزیز سے امریکی غلامی کا خاتمہ ہوگا، قائداعظم کا پاکستان وہ حسین پاکستان ہے جو دہشت گردی اور کرپشن سے پاک ہو، علامہ اقبال کا پاکستان وہ پاکستان ہے جو امریکہ اور آل سعود کی مداخلت سے پاک ہو، جہاں قوم کی قسمت کے فیصلے عوام کے منتخب صالح بندوں کے ذریعہ منتخب ایوانوں میں کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام آزادی مارچ کا خیرپور سے آغاز ہوگا، جبکہ ضلع سکھر، شکارپور، لاڑکانہ، خیرپور کے مختلف مقامات پر جشن آزادی کی خوبصورت تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬