‫‫کیٹیگری‬ :
12 August 2017 - 14:19
News ID: 429450
فونت
حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے ایک بیان میں کہا کہ وطن عزیز سے نواز شریف اگر مخلص ہیں تو انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کو دل و جان سے تسلیم کرلینا چاہیئے اور عوام کو ریاستی اداروں کے مقابلے میں لانے سے گریز کرنا چاہیئے، اپنے اور اپنے خاندان کو نیب کے سامنے لاکر قومی دولت کو واپس کریں۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری  حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کے تصادم کی سازش سے باز آجائیں، ریاستی اداروں کے تقدس کو پامال کرنا نواز گروپ کی سازش ہے، سپریم کورٹ کے مقابلے میں عوامی عدالت کے نعرے لگانا عدالتوں پر سے عوام کا اعتماد ختم کرنے کی کوشش اور جمہوری اقدار کی نفی ہے۔

کراچی سے جاری ایک بیان میں حجت الاسلام والمسلمین جعفری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی طرف سے ملک میں منفی سیاست کے رجحان کو فروغ دیا جا رہا ہے جو ملک و قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنے گا، تین بار وزیراعظم کے منصب پر فائز رہنے والے شخص کی طرف سے قوم کو اعلی عدلیہ کے خلاف اکسانا اور تضحیک کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں تنقید کو برداشت کرنا اور آئین و قانون کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت کا حسن ہے، عوامی اجتماعات میں عدالت عظمٰی کے خلاف واویلا کرکے عوام کو عدلیہ سے بدظن کرنا قانون و انصاف کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، ایک سیاسی جماعت کی مرکزی قیادت کی طرف سے یہ غیر سیاسی رویہ پوری دنیا میں پاکستانیوں کے لئے شرمساری کا باعث بنا ہوا ہے، اپنے دور حکومت میں کنٹینر کی سیاست کو ملکی ترقی و استحکام کے خلاف سازش قرار دینے والے آج خود کنٹینر پر سوار ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین جعفری نے مزید کہا کہ آج سی پیک پر بات نہیں ہو رہی، آج بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت نہیں دی جا رہی بلکہ عدالتی فیصلوں کو رد کرکے ملک کو غیر مستحکم کیا اور یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں طاقت کی حکمرانی اور منفی سیاست کا راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کو اپنے وعدے کا پاس رکھتے ہوئے خاموشی سے گھر چلے جانا چاہیئے تھا، پاکستان میں آج تک جتنے بھی احتجاج ہوئے وہ کرپشن اور ظلم کے خلاف تھے، نواز شریف کا یہ واحد احتجاج ہے جو ایک برسر اقتدار جماعت کے سربراہ کی طرف سے ملک کی اعلی عدلیہ کے خلاف ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین جعفری نے کہا کہ وطن عزیز سے نواز شریف اگر مخلص ہیں تو انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کو دل و جان سے تسلیم کرلینا چاہیئے اور عوام کو ریاستی اداروں کے مقابلے میں لانے سے گریز کرنا چاہیئے، اپنے اور اپنے خاندان کو نیب کے سامنے لاکر قومی دولت کو واپس کریں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬