13 August 2017 - 15:01
News ID: 429464
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : پاکستان کے عوام اب جاگ چکے ہیں، حقو ق کے حصول میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے جامعہ نور القرآن کراچی کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کو تنقید بنانا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار طاقتور کا احتساب ہوا ہے، پاکستان کی ترقی کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے سے عروج پر جائے گی، ملک کو بچانا ہے تو کرپشن اور دہشتگردی کے کینسر کا مکمل علاج کرنا ہوگا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اداروں کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے آزادی سے کام کرنے دیا جائے، عدلیہ پر کسی بھی قسم کا دباؤ ڈالنا جمہوریت اور قانون کے منافی ہے، انصاف کی بالادستی ہوگی تو کرپشن کا خاتمہ اور دہشتگردی ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاک فوج کے شہیدوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب جاگ چکے ہیں، حقو ق کے حصول میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت کو زندہ ہونے نہیں دینگے، اہلسنت ملک امن پسند اور بانیان پاکستان کی اولاد ہیں، پاکستان بنانے والوں کی اولادیں پاکستان کی سلامتی و دفاع کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے مہینے میں ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬