17 August 2017 - 16:15
News ID: 429527
فونت
روس نے شامی حکومت مخالف دہشتگرد گروہوں کو امریکی اور برطانوی ساختہ کیمیائی ہتھیاروں کی فراہمی پر بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
وسیلی نیبینزیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے شامی حکومت مخالف دہشتگرد گروہوں کو امریکی اور برطانوی ساختہ کیمیائی ھتھیاروں کی فراہمی پر بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، نائب شامی وزیر خارجہ 'فیصل مقداد' نے حالیہ دنوں میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے دمشق حکومت کے خلاف دہشتگرد گروہوں کو کیمیائی اور زہریلے مواد سے آلودہ ھتھیاروں کی فراہمی کی ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے کہا کہ شام میں امریکی اور برطانوی ساختہ زہریلے ھتیاروں کی موجودگی پر عالمی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

روسی خبر رساں ادارے سپتنک نیوز کے مطابق، روسی سفیر 'وسیلی نیبینزیا' کا کہنا ہے کہ اگر شام میں امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے کیمیائی ھتھیاروں کی فراہمی کی رپورٹس درست ثابت ہوئیں تو یہ کیمیائی تخفیف اسلحہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ نائب شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد نے دمشق میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ حلب اور دمشق کے مضافتی علاقے میں دہشتگردوں سے CS اور CN کی زہریلی گیس برآمد ہوئی ہے جو امریکی اور برطانوی کمپنیوں کی تیار کردہ ہے۔

ترجمان روسی دفترخارجہ نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے شام مخالف دہشتگردوں کو کیمیائی ھتھیار فراہم کرکے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑایی ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬