22 August 2017 - 13:53
News ID: 429602
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری :
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر نے کہا : وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو چاہیے کہ اسے ہٹا کر کسی اہل شخص کو یہ عہدہ دیں، جو ہوش و حواس میں ہو اور لوگوں کی بات سن سکتا اور اس پر عمل بھی کر سکتا ہو ۔
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ پولیس کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے، مگر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کسی کی بات سننے کو تیار نہیں، ایسا متکبر شخص اس منصب کا اہل نظر نہیں آتا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ایسے متعصب اور بدمست پولیس آفیسر کو عہدے سے ہٹائیں، جو عوام کی بات سننا پسند نہیں کرتا۔

ایک بیان میں حجت الاسلام سبطین سبزواری نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیم ہے، عوامی مسائل کے سلسلے میں ہمارے رہنما ان سے رابطہ کرتے ہیں، پیغام چھوڑتے ہیں مگر موصوف جواب دینے کی زحمت نہیں کرتے، یہ شخص پنجاب حکومت کی بدنامی کا بھی باعث بن رہا ہے، یا پھر اس کا رویہ صوبائی حکومت کے ایماء پر ہے تو اس سے زیادہ خطرناک بات ہو نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان صوبائی معاملہ ہے لیکن اگر نمائندہ تنظیم کے عہدیداروں کا پولیس سے رابطہ نہیں ہوگا تو کیسے اقدامات کئے جا سکیں گے؟۔ ڈاکٹر حیدر اشرف جیسا شخص ڈی آئی جی کے اہم منصب پر رہنے کا اہل نہیں۔

انہوں نے تاکید کی : وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو چاہیے کہ اسے ہٹا کر کسی اہل شخص کو یہ عہدہ دیں، جو ہوش و حواس میں ہو اور لوگوں کی بات سن سکتا اور اس پر عمل بھی کر سکتا ہو مگر ڈی آئی جی آپریشنز ایسی کوئی اہلیت نہیں رکھتے، انہیں عہدے سے ہٹایا جائے، ڈاکٹر حیدر اشرف کی یہی روش رہی تو راست اقدام کرتے ہوئے احتجاجی پریس کانفرنس اور ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر احتجاج بھی کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬