23 August 2017 - 23:15
News ID: 429609
فونت
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا : امریکہ اقوام عالم کا مجرم ہے اور اسے ان لاکھوں بے گناہ انسانوں کے خون ناحق کا حساب دینا ہوگا جو امریکنوں کے ہاتھوں بہایا گیا۔
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکی غلامی سے اس ملک و ملت کو سوائے خسارے کے کچھ نہیں ملا لہذا اب وقت آچکا ہے کہ ہم ایک آزاد اور خود مختار قوم کی حیثیت سے اپنی قسمت کے فیصلے خود کریں۔

شیطان بزرگ امریکہ کا توہین آمیز رویہ قبول نہیں، امریکیوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئیے کہ امریکہ اپنے شرمناک کردار کے باعث اقوام عالم کی نظر میں منفور ہوچکا ہے۔ پاکستان کے عوام، امریکی سامراج سے نفرت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا امریکہ دنیا بھر میں دھشت گردوں کا سب سے بڑا حامی اور سرپرست ہے۔ بدنام زمانہ دھشت گرد گروہ داعش سے لے کر تمام دھشت گردوں کے تانے بانے امریکہ سے ملتے ہیں۔ امریکہ اقوام عالم کا مجرم ہے اور اسے ان لاکھوں بے گناہ انسانوں کے خون ناحق کا حساب دینا ہوگا جو امریکنوں کے ہاتھوں بہایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ہم امریکی اتحاد سے جان چھڑائیں،اور اینٹی سامراج بلاک کا حصہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سانحہ کے مجرم بے نقاب ہونے پر خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں۔ پاک فوج ایک باوقار ادارے لی حیثیت سے دھشت گردی کی مزید سانحات میں ملوث مجرموں کو بھی بے نقاب کرے۔ سانحہ سہون شریف ، شکارپور، جیکب آباد،کوئٹہ، پاراچنار کے مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬