رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب میں کہا : پاکستان کی غیور عوام امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی : امریکی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا جائے،اور ملک میں امریکی اہلکاروں کی نقل وحمل کو محدود کیا جائے،جمعہ کے روز پنجاب بھر میں امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کیخلاف یوم مذمت منایا جائے گا،پاکستان کیخلاف میلی نظر سے دیکھنے والوں کو وہ سبق سکھائیں گے ،جسے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ راجہ بازار پر آئی ایس پی آر کی میڈیا بریفنگ ہمارے موقف کی تائید ہے،اس سانحے کے ذمہ دار پنجاب کے متعصب حکومت ہے، جس نے صرف ملت جعفریہ کی دشمنی میں سانحے کے بعد ہمارے اوپر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے۔
انہوں نے وضاحت کی : ہمارے پرامن پڑھے لکھے نوجوانوں کے مستقبل تباہ کیے،ہمارے ساتھ مقبوضہ کشمیر والوں جیسا سلوک کیا گیا، ہم شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کیخلاف ہر قسم کے قانونی آئینی کاروائی کریں گے،ن لیگی حکومت نے پاکستان میں بسنے والے پانچ کروڑ ملت جعفریہ کی توہین کی،اور تکفیری دہشتگردوں کی خوشنودی کے لئے ہمیں بدترین انتقام کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے تاکید کی : سانحہ راوالپنڈی میں ہمارے مساجد و امام بارگاہوں کو نذر آتش کروانے اور بے گناہوں کے قتل عام کے ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ۔
حجت الاسلام مبارک موسوی نے ایم ڈبلیو ایم لائرونگ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جو قانونی پہلووں کا جائزہ لے کر پنجاب کے متعصب حکمرانوں کیخلاف عدالتوں سے رجوع کر ینگے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/