24 August 2017 - 10:41
News ID: 429624
فونت
صیہونی وزیراعظم کی ماسکو میں روسی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کے کچھ ہی گھنٹے کے بعد روسی حکومت نے نیتن یاہو کے ایران مخالف مؤقف اور دہرائے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا ۔
روس و اسرائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی ماسکو میں روسی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کے کچھ ہی گھنٹے کے بعد روسی حکومت نے نیتن یاہو کے ایران مخالف مؤقف اور دہرائے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا ۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے گزشتہ روز روسی شہر سوچی میں صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات کی نیتن یاہو نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف ایران اور شام کے تعاون پر گلے شکوے کئے۔

نیتن یاہو کی ہرزہ سرائیوں کے کچھ ہی گھنٹے کے بعد ماسکو حکومت نے اعلان کیا کہ شامی بحران کے حل کے لئے تہران کا کردار تعمیری ہے اور اس حوالے سے ایران اور روس ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بھی کرتے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں تعینات روس کے مستقل مندوب وسیلی نیبینزیا نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے حوالے سے ایران تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے حوالے سے صیہونیوں کے مؤقف سے آگاہ ہیں تاہم ایران، شام کے مسئلے پر سنجیدہ کردار ادا کر رہا ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ ایران، روس اور ترکی کی مشترکہ معاونت سے شام امن مذاکرات کے لئے آستانہ امن کا آغاز کیا گیا، شام میں تین امن زون قائم کردئے گئے اور اس وقت چوتھا امن زون کے لئے کوششیں جاری ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬