25 August 2017 - 21:59
News ID: 429654
فونت
حافظ عاکف سعید:
امیر تنظیم اسلامی کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے جرأت سے کام لیتے ہوئے امریکہ کو للکارا کہ اگر اُس نے کسی نوعیت کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان کو امریکی فوجیوں کا قبرستان بنا دیا جائے گا۔
حافظ سعید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کی دھمکی پر قوم کا متفقہ ردعمل خوش آئند ہے، یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے قرآن اکیڈمی لاہور میں خطابِ جمعہ کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریر فرعونیت کا اظہار تھا لیکن افغان طالبان امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے پاکستان کے سخت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں بھی امریکہ کے آگے ڈٹ جانے کیلئے اللہ کی مدد درکار ہے لیکن اللہ کی مدد اُس وقت کیسے حاصل ہو سکتی ہے جب تک انفرادی طور پر اور بحیثیت قوم اللہ کے دین کو ملک میں نافذ کرنے کی جدوجہد نہیں کرتے، امریکہ کیخلاف چین اور روس کی مدد بھی صرف اُسی صورت میں کارگر ہو سکتی ہے جب ہم صحیح معنوں میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر مستحکم کریں گے۔

انہوں نے چیئرمین سینٹ کو خراج تحسین پیش کیا جس نے جرأت سے کام لیتے ہوئے امریکہ کو للکارا کہ اگر اُس نے کسی نوعیت کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان کو امریکی فوجیوں کا قبرستان بنا دیا جائے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬