27 August 2017 - 15:36
News ID: 429683
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : امریکا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرکے خطے میں فسادیوں کو تقویت دینے کی پالیسی کو فوری ترک کرے۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکا خطے میں امن کو خراب کرنے کی سازش رچا رہا ہے، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جنگ امریکا کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے امن کیلئے لڑ رہا ہے، دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے تاکید کی : پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی مضبوط کمیں گاہ نہیں ہے، امریکا جنوبی ایشیا میں اسلحے کی ترسیل کو فرخت دینا چاہتا ہے، جس سے امن کو شدید خدشات لاحق ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹرمپ کی جارحانہ اور منفی پالیسیاں امریکا کو مشکلات سے دوچار کر سکتی ہیں، امریکا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرکے خطے میں فسادیوں کو تقویت دینے کی پالیسی کو فوری ترک کرے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی کردار سے دنیا کے امن کو شدید خطرہ ہے، بھارت افغانستان کے کندھے کو استعمال کر کے اپنے ناپاک عزائم پورے کرنا چاہتا ہے، جس میں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا، افغانستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ افغان مہاجرین کو پاکستان نے پناہ دی ہے، امریکا یا بھارت نے نہیں دی ہے، آج افغانی پاکستان میں اپنی مرضی کی زندگی گذار رہے ہیں، تو اس کا افغان حکومت کو احسان مند ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرنے کا عالمی قوتوں کو نوٹس لینا چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬