‫‫کیٹیگری‬ :
28 August 2017 - 13:14
News ID: 429693
فونت
حج کے امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا ہے کہ اسلام کے دشمن ، مسلم امہ میں تفرقہ ڈال کر اسلامی ممالک کے ذخائر لوٹنے کے ساتھ ہی بے پناہ جرائم انجام دے رہے ہیں
حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایرانی حاجیوں کے سرپرست اور امور حج میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام قاضی عسکر نے مکہ مکرمہ میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر میں ایران کے اہل سنت عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کو آج کے اسلامی معاشرے کی سب سے اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ دشمنان اسلام کی توسیع پسندانہ پالیسیوں خاص طور سے صیہونی حکومت اور عالمی صیہونیزم کے ہاتھوں علاقے کے ممالک میں جنگ کی آگ بھڑکانے کا مقصد اسلامی ممالک کے ذخائر کو لوٹنا ہے-

حجت الاسلام قاضی عسکر نے دشمنوں کی سازشوں کی نسبت  امت اسلامیہ کی ہوشیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فریضہ حج نے پوری امت اسلامیہ کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا کر دیا ہے اور سب کو پوری ہوشیاری سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے اور دینی اشتراکات پر تاکید کرتے ہوئے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ دینا چاہئے-

حج کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نےمقبوضہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے تشدد  اور عراق، افغانستان اور شام کے نہتے عوام کے قتل عام کو اتحاد و یکجہتی کی طرف سے امت اسلامیہ کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬