29 August 2017 - 13:34
News ID: 429712
فونت
فیڈریکا موگرینی :
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان جوہری معاہدہ ہماری خارجہ پالیسی کے رویے کی علامت اور یہ معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے۔
فیڈریکا موگرینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ انہوں نے متعدد بار اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی سمجھوتہ ہے اس کا تعلق عالمی سلامتی سے ہے۔

یہ بات خاتون یورپی رہنما نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب 'نیکی ہیلی' کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان جوہری معاہدہ ہماری خارجہ پالیسی کے رویے کی علامت اور یہ معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے۔

فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یہ معاہدہ اسلامی جمہوریہ ایران اور تمام بین الاقوامی برادری کے درمیان باہمی وعدہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت کے ساتھ عالمی جوہری توانائی ادارہ اس کی تصدیق کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دوسال کے بعد عالمی جوہری توانائی ادارے اور مشترکہ کمیشن نے ایٹمی معاہدے کی تعمیل کی تصدیق کیا اور ہمیں اگلے مہینوں کے دوران اس بات پر زور دینا چاہیئے کیونکہ یہ عالمی سیکورٹی اور بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق کا مسئلہ ہے۔

یورپی رہنما نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے اپنی تقریب حلف برداری میں ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال میں عالمی مسائل کے حل کے لئے یورپی یونین اور ایک قابل پھروسہ عالمی طاقت کی موجودگی ناگزیر اور فوجی حل تنازعات کو خاتمہ نہیں کرسکتا ہے

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی مندوب 'نیکی ہیلی' نے گزشتہ ہفتہ ویانا کے دورے کے موقع پر عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ 'یوکیا امانو' کے ساتھ ملاقات میں اس سے ایرانی فوجی مقامات کے دورے کا مطالبہ کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬