رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ساتھ ملاقات میں شام اور لبنان میں ایرانی فوجی ماہرین اور مشاورین کی موجودگی پر خوف و ہراس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شام اور لبنان میں میزائل تیار کرنے والی فیکٹریاں تعمیر کر رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہونے کا کہنا ہے کہ ایران 'اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے شام کو اپنے عسکری اڈے میں تبدیل کر رہا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے میزائل تیار کرنے والی ایرانی سائٹس کی تفصیلات تونہیں بتائیں تاہم خبردار کیا کہ اسرائیل ایران کے ان اقدامات کو ہر گز تسلیم نہیں کرے گا۔
ذرائع کے مطابق امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف بےبنیاد الزامات عائد کرنے میں شہرت رکھتے ہیں۔ ا
سرائیل اس سے قبل کئی بار ایران پر حملے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے لیکن ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دےگا۔
واضح رہے کہ اسرائیل سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف نت نئی سازشیں کررہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/