31 August 2017 - 09:08
News ID: 429736
فونت
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کی گمشدگی کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے حکومت کی کارکردگی کو شدید ہدف تنقید بنایا ہے۔
نائیجیریہ کے شیعہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائیجیریا میں کئی شیعہ مسلمانوں کو اٹھا لئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے چھے سو افراد کے ناپید ہونے کے بارے میں اپنی تحقیقات شروع کرے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نےاس بیان میں انصاف کے قیام اور جرائم کے ذمہ داروں کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ شمال مغربی نائیجیریا کے علاقے زاریا میں بارہ سے چودہ دسمبر دوہزار پندرہ میں نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے تین سو پچاس افراد کو قتل کیا گیا اور چھے سو افراد کو لاپتہ کر دیا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یاد دہانی کرائی کہ لاپتہ ہونے والوں کے اہل خانہ کو انصاف ملنا چاہئے ، ذمہ داروں کے چہرے بے نقاب ہونے چاہئے اور انھیں ہونے والے مالی نقصان کی تلافی ہونی چاہئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬