01 September 2017 - 19:52
News ID: 429752
فونت
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ۱۰ وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
وہابی دہشت گرد تنظیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح ہرنائی کے پہاڑی سلسلے میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی، جس میں 10 شدت پسند مارے گئے۔

ہلاک کیے جانے والے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ فورسز نے ان کے 3 ٹھکانے بھی مسمار کر دیئے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ انہوں نے 14 اگست کو فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا، جس میں 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

کارروائی کے بعد شدت پسندوں کی لاشوں کو ہرنائی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ضلع بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

واضح رہے کہ گزشتہ شب ہرنائی کے علاقے نشپٹی میں وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔

 یاد رہے کہ دہشت گرد 14 اگست کو ایف سی قافلے پر بم حملے میں ملوث تھے، جس میں6ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬