یمنی فورسز کے میزائل سے حملے میں سعودی عرب کا فوجی ہیڈ کوارٹر تباہ ہوگیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جنوب میں سعودیہ اتحاد میں شامل سوڈانی فوجیوں کے ایک اجتماع پر قاہر ۲ میزائل سے حملہ کیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کی طرف سے اس حملہ کے نتیجے میں متعقدد سوڈانی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ سعودی عرب کا فوجی ہیڈکوارٹر بھی تباہ ہوگیا۔
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے جیزان علاقہ میں سوڈانی فوج کے مرکز کو قاہر 2 میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد سوڈانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔
ادھر یمنی فورسز نے جیزان کے علاقہ الصیابہ پر راکٹوں سے حملہ کرکے سعودی عرب کے فوجی ہیڈ کوارٹر کو تباہ کردیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے