03 September 2017 - 13:43
News ID: 429784
فونت
شمالی کوریا کی جانب سے چھٹے جوہری تجربے کے بعد ۶۔۳ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جاپان نے شمالی کوریا کے چھٹے جوہری تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر احتجاج کیا ہے ۔
شمالی کوریا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے چھٹے جوہری تجربے کے بعد 6۔3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جاپان نے شمالی کوریا کے چھٹے جوہری تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر احتجاج کیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے چھٹا ایٹمی دھماکہ کیا ہے اور جدید ترین ہائیڈروجن بم تیار کیا ہے جو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پر رکھ کر لانچ کیا جاسکتا ہے۔

چاپان حکومت نے بھی شمالی کوریا کے نئے جوہری تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے آج ایک نیا جوہری تجربہ کیا ہے جس کی وجہ سے زیر زمین وسیع پیمانے پر زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔

امریکی زلزلہ پیماؤں نے بھی ممکنہ طور پر ہونے والے جوہری دھماکے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ شمالی کوریا کے شمال مشرقی علاقے میں 6۔3 شدت کے زلزلے کا پتہ چلا ہے جو کہ ممکنہ طور پر جوہری دھماکہ ہو سکتا ہے اور یہ زلزلہ اس علاقے میں محسوس کیا گیا ہے جہاں شمالی کوریا نے اپنے سابقہ جوہری تجربات کیے تھے۔

اس سے قبل شمالی کوریا کےسرکاری میڈیا پر کم جونگ  کی تصویر بھی جاری ہوئی تھی  جس میں وہ ایک نئے قسم کے ہائیڈروجن بم کا معائنہ کر رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬