03 September 2017 - 14:08
News ID: 429789
فونت
میرواعظ مولوی عمر فاروق:
حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ مسلم امہ انتشار کا شکار ہے اور اس سے نجات حاصل کرنے کیلئےایران، سعودی عرب اور پاکستان کا اتحاد ناگزیرہے۔
میر واعظ عمر فاروق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کیحریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین و متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق نے سری نگر کے تاریخی عیدگاہ میں منعقدہ نماز عید کے اجتماع سے خطاب میں مسلم امہ میں جاری خلفشار کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے عالم اسلام کے ذمہ دار رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفیں درست کرتے ہوئے ملت کی شیرازہ بندی کے لئے آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلم دنیا کے کئی ممالک بشمول عراق، شام، فلسطین، بحرین، افغانستان اور کشمیر میں ظلم و ستم ، مار دھاڑ، قتل و غارتگری کا دور دورہ ہے اورعالم اسلام میں باہمی اتحاد و یکجہتی کا فقدان ہے اور مسلمان انتشار کا شکار ہو چکا ہے ۔

میرواعظ مولوی عمر فاروق نے  وادی کشمیر میں گرفتاریوں ، نظر بندیوں اور بنیادی انسانی مذہبی اور سیاسی حقوق کو طاقت کے بل پر سلب کرنے کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حربوں سے وادی کشمیر کے حریت پسند عوام کے عزائم اور ارادوں کو ہرگز توڑا نہیں جا سکتا اور نہ ہی قیادت اور عوام کو بقول اُن کے اپنی مبنی برحق جدوجہد سے دستبردار کرایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب نماز عید کے اجتماعات کے بعدتقریبا نصف درجن مقامات پرحریت پسندوں اور سیکورٹی فورسزکے مابین پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد افراد بشمول سیکورٹی فورس کے کئی اہلکارزخمی ہوئے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬