09 September 2017 - 23:16
News ID: 429869
فونت
برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا مطالبہ؛
برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے میانمار کی فوج کے ساتھ فوجی تعاون معلق کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
برطانوی پارلیمنٹ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، برطانیہ کے ایک سو ستاون ممبران پارلیمنٹ نے برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانسن کے نام ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے باعث میانمار کی فوج کے ساتھ لندن کا فوجی تعاون روک دیا جائے-

اس خط میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی رپورٹیں ، میانمار میں انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال کی شاہد ہیں-

برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ جنسی تشدد،  آگ زنی اور بچوں پر فائرنگ مغربی میانمار میں رونما ہونے والے دیگر غیرانسانی اقدامات ہیں-

اس خط کے لکھنے والے برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے اپیل کی ہے کہ میانمار کے فوجی کمانڈروں پر دباؤ بڑھانے کے ساتھ ہی اس ملک کی فوج کے ساتھ لندن کا فوجی تعاون معلق اور اس پر نظرثانی کی جائے-

برطانوی حکومت کا دعوی ہے کہ وہ میانمار کے فوجیوں کو جمہوریت ، قیادت اور انگریزی زبان کی ٹریننگ دے رہی ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬