09 September 2017 - 23:34
News ID: 429874
فونت
گلستان جوہر کراچی کی مسجد میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی;
نجی ٹی وی کے مطابق گلستان جوہر میں واقع جامع مسجد عمر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور کالعدم تحریک طالبان بلوچستان کے ۷ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں جبکہ ایک دہشت گرد قاری زاہد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
جامع مسجد عمر گلستان جوہر کراچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، کراچی میں حساس اداروں اورپولیس نے گلستان جوہر کارروائی کے دوران 7 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی اداروں نے گلستان جوہر کی الحبیب سوسائٹی میں واقع جامع مسجد عمر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور کالعدم تحریک طالبان بلوچستان کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں جبکہ ایک دہشت گرد قاری زاہد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں جبکہ دیگر ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬